4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:49
کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی دوستی پروان چڑھنی لگی
اے آر وائی - بالی ووڈ کی معرف اداکارہ کترینہ اور رنبیر کپور کی دوستی پھر پروان چڑھنے لگی ہے۔ نیو ایئر نائیٹ بھی ایک ساتھ منائی۔ عجب پریم کی غضب کہانی ایک بار پھر ہوگئی ہے شروع۔ رنبیر کپور اور کترینہ کیف چوری چھپے ملنے لگے ہیں۔ کترینہ نے نیوایئر نائیت پر یہ کہہ کر ڈانس پارٹیزکو ٹال دیا کہ وہ نیوایئر نائیٹ اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں لیکن یہ راز اس وقت کھل گیا جب نیویارک میں نیو ایئر نائیٹ پر منہ چھپائے بڑے بڑے سے ہیٹ سر پر لگائے کترینہ اور رنبیر کپور فلم دیکھنے کے لئے گئے۔
ان کی چوری چھپے ملاقات کو دیکھ کر یوں لگتا ہےکہ نئے سال میں ان کا بھی کوئی نہ کوئی رشتہ بن ہی جائے گا۔۔چوری چوری ملنے سے دال میں کچھ کالا لگتاہے یا پوری دال ہی کالی ہے۔