5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:17
گلڈ ایوارڈ کے لیے فلموں کی نامزدگی
اے آر وائی - ہالی ووڈکے مشہورترین ایوارڈ رائٹرز گلڈ ایوارڈ کے لئے کئی فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔
نیاسال کیا آیا ہالی ووڈ میں ایوارڈزکا سلسلہ شروع ہوگیا ۔کبھی آسکر ایوارڈ تو کبھی گولڈن گلوب ایوارڈکی دوڑ چلتی رہی۔اب کی بار ہوا ہے اعلان رائٹرز گلڈایوارڈز کا۔ جس میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں سابق امریکی صدر ابراہام لنکن پر بننے والی فلم لنکن اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے آپریشن پر بننے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی نے۔
اس سے پہلے دونوں فلمیں کریٹک سرکل ایوارڈزبھی حاصل کر چکی ہیں۔ فلم "لنکن" کے ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ ہیں جس میں سابق صدر ابراہام لنکن کی سیاہ فاموں کو آزادی دینے کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے جبکہ ہدایت کارہ کیتھرین بیگلو کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی اسامہ بن لادن کی تلاش میں ایبٹ آباد میں ہونے والے امریکی آپریشن کی مناظر کشی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فلم آرگو، سلو لائننگ پلے بک ۔دا ماسٹر،مون رائز کنگڈم،بھی شامل ہیں۔رائٹرز گلڈ ایوارڈکی تقریب سترہ جنوری کو نیویارک میں منعقد ہوگی تقریب 26 جنوری کو لاس اینجلس میں ہوگی۔