تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:14

میوزک ماسٹر اے آر رحمان 47برس کے ہوگئے

اے آر وائی - بھارتی فلم انڈسٹری کی جان اور میوزک کے بے تاج بادشاہ اے آررحمان آج سینتالیس برس کے ہوگئے ہیں۔



عام طور پر اے آر رحمن کے نام سے جانے والے انڈین فلم انڈسٹری کے مایا ناز میوزک ڈائیرکٹر اللہ رکھا رحمنٰ کا شمار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے مشہور ترین میوزک ڈائیرکٹرز میں ہوتا ہے ایک بہترین میوزک ڈائیرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اے آر رحمنٰ ایک بہت اچھے گلو کار بھی جانے جاتے ہیں ۔



اے آر رحمن نے اپنے کیریر میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ البمز دی ہیں جن میں رنگیلا، تال، رنگ سے بسنتی اور راک اسٹار جیسی فلموں کی موسیقی شامل ہے اور انکی شہرت کا سلسلہ یہیں نہیں رکتا انہوں نے سلم ڈاگ ملینئر جیسی فلم کامیوزک دےکر کے ساری دنیا سےداد سمیٹ چکے ہیں اپنی اسی ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث وہ کئی بار فلم فیئر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.