23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:23
کراچی: سنڈر جٹ ،کامیڈی اور میوزک سے بھر پور تھیٹر پلے
اے آر وائی - کراچی میں ان دنوں تھیٹر پلے میں انوکھا ملاپ پیش کیا جارہےسنڈرجٹ جو کامیڈی اور میوزک سے بھرپور ہے۔اس پلے میں آپ کو پنجابی بیٹ ہی نہیں گینگنم اسٹال بھی ملے گا۔
فین ٹیسی پری سنڈریلا کی جب جٹ فیملی میں آمد ہوگی تو کیا ہوگا۔ یہ سوچ کرہی شائقین کے چہرے مسکرہٹوں سے کھل اٹھاجاتے ہیں۔ یہ منفرد ۔ تھیٹر پلے ان دنوں کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جارہا ہے جس کے تمام شوز ہاوس فل ہیں ۔
انگریزی بیٹ پر پنجابی ڈانس تو کبھی مشہور گینگم اسٹال نے شائقین کے دل جیت لیے ۔ اس پلے میں تمام نوجوان فنکار پرفرفارم کررہے ہیں جن کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔ سنڈریلا کی حقیقی کہانی میں ردوبدل۔ کامیڈی کا خوبصورت ملاپ۔ اور نوجوانوں کی لاجواب پرفارمنس نے پلے میں چار چاند لگا دیئے۔