27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:20
انوشکا شرما بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ،فوربس میکزین
اے آر وائی - بالی وڈ ادکاری انوشکا شرما خوبصورت ترین بالی وڈ اداکارہ مان لی گئیں۔ فوربس میگیزن نے شاہ رخ خان کو امیر ترین اداکار قرار دے دیا۔
ایک معروف فیشن میگزن کے ایک سروے میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو سب سے خوبصورت اداکارہ منتخب کیا گیا ہے۔ اس سروے میں میگزین پڑھنے والوں نے ووٹ ڈالے اور سب سے زیادہ ووٹ انوشکا شرما کو ملے۔ انوشکا نے اس نتیجے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ مگر یہ بھی کہا سب سے خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور اور کترینہ کیف ہیں۔
بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اکتوبر دوہزار گیارہ سے ستمبر دوہزار بارہ کے درمیان دو سو دو کروڑ روپے کمائے۔ کنگ خان کو فوربس میگزن نے بالی وڈ کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیا ہے۔ اس فہرست میں سو لوگوں کا ذکر ہے اور سلمان خان اس میں دوسرے نمبر پر ہیں۔