تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:18

ریحانہ نے کردیا اعلان واپسی کا کرس براوٴن کے ہمراہ

اے آر وائی - ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ نے کردیا اعلان۔۔ ایک بار پھر واپسی کا کرس براوٴن کے ہمراہ۔۔ جبکہ کیونٹن ٹرانٹینو نے امریکن ریویرا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ریحانہ دو ہزار نو میں اپنے اوپر ہونیوالے حملے کے بعد اسکرین سے غائب ہو گئی تھیں۔ اپنی مدھر آواز کا جادو جگانے اور شائقین موسیقی کے کانوں میں رس گھولنے کے لیے ریحانہ اور ان کے ساتھی کرس براوٴن دی رولنگ اسٹون کے کور پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔



ایک میگزین کو انٹرویو میں ریحانہ کا کہنا تھا کہ کرس براوٴن اپنی گزشتہ حرکتوں پر نادم ہیں۔ کرس براوٴن نے ریحانہ کو دو ہزار نو میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔



دوسری جانب سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں معروف ہالی ووڈ ایکٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کیونٹن ٹرانٹینو نے اپنی شاندار کارکردگی کی بناء پر امریکن ریویرا ایوارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا۔



کیونٹن اس سال اپنی فلم ڈی جنگو انچینڈ کے لیے بہترین فلم ڈائریکٹر کے آسکر ایوراڈ کے لیے بھی نامزد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شائقین فلم اور اپنے مداحوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.