تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:2

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:گلوکاروارث بیگ کا خصوصی گیت تیار

اے آر وائی - پوری قوم کی طرح شوبز حلقے بھی کرکٹ بخار میں مبتلا ہیں ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ملک کے معروف گلوکاروار ث بیگ نے بھی خصوصی گیت تیار کیا ہے۔ پاپ اور پلے بیک گائیکی سے عالمگیر شہر ت حاصل کرنے والے گلوکار وارث بیگ اور ان کی اہلیہ بھی کرکٹ کے بڑے شائق نکلے ،انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012 ءکیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیاہے۔



پوری دنیا میں سر بکھیرنے والے وارث بیگ چھٹی کا دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہیں ،گلوکاری کے علاوہ باغ بانی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ انسانوں کے ساتھ ساتھ پودوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں پوری قوم کی طرح گلوکار وارث بیگ بھی قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کےلئے دعاگو اور پرعزم ہیں جس کا اظہار وہ قومی ٹیم کےلئے ملی نغمہ گا کر کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.