تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:56

کرینہ سیف کی شادی کا پریانکا کو بے صبری سے انتظار

جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا کی کرینہ کپور سے مبینہ دشمنی کی خبریں عام ہونے کے باوجود پریانکا چوپڑا کو کرینہ اور سیف کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا’مجھے سیف اور کرینہ کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی سولہ اکتوبر کو ہونے والی ہے۔ حالانکہ سیف علی خان اور کرینہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن سیف علی خان کی والدہ اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ دونوں کی شادی سولہ اکتوبر کو ہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.