17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:4
قلت سے بچنے کے لئے گندم برآمدات کو روکنا پڑے گا
اے آر وائی - ملک کو گندم کی قلت سے بچانے کے نئی بوائی تک گندم کی برآمدات کو روکنا پڑے گا بصورت دیگر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مہنگے داموں گندم برآمد کرنی پڑے گی۔ عالمی منڈی میں گند م کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے ماہانہ بنیادوں گندم کے ذاخائر کی مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق اس وقت ملک میں تیرانوئے لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ عالمی سطح پر گندم کے ذاخائر چھیاسٹ کروڑ بیس لاکھ ٹن ہیں جس کے باعث گندم کی عالمی قیمت تین سو ایک ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق اگر فوری طور پر برآمدات کو نہیں روکا گیا تو بارہ سو روپے فی ٹن میں برآمد کی گئی گندم کو سترہ سو روپے فی من پر درآمد کرنا پڑے گا۔