17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:46
برفی باکس آفس پر چھا گئی
اے آر وائی - میٹھی میٹھی برفی سب کو پسند آگئی،راک اسٹار رنبیر کپور کی فلم”برفی“باکس آفس پر چھا گئی۔ برفی کی مٹھاس سب کوپسند آگئی۔ رنبیر کپور نے فلم میں خاموش کردار اداکرکے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔مرفی اور جھلمل کی شرارتوں نے شائقین کا دل موہ لیا۔
معصوم سی جھلمل کا دماغ الٹی سیدھی حرکتوں میں زیادہ لگتاہے۔لیکن اسے اپنا ایک ہی دوست اچھا لگتا ہے۔مرفی۔مگر مرفی کو مل گئی ایک اور لڑکی۔ان تینوں میں دوستی کی شروعات ہوئی ایک برفی سے۔
فلم برفی نے ایک ہفتے میں چونتیس کروڑکابزنس کرکے رنبیر کپور کی اپنی ہی فلم راک اسٹار کا ریکارڈ توڑ دیا۔فلم راک اسٹار نے ایک ہفتے میں تینتیس کروڑکا بزنس کرسکی تھی لیکن برفی نے تو اس سے بھی کم عرصے میں باکس آفس پر اپنی شیرینی بکھیر دی۔۔