17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:51
گلزار کیا دلی کیا لاہور کی، پرموشن کے لیے تیار
اے آر وائی - سرحدوں پر بیٹھے فوجیوں پر بننے والی فلم۔ کیا دلّی کیا لاہور کی پروموشن کے لئے گلزار ہوگئے تیار۔ شاعر اور فلمساز گلزار نے برسوں بعد لکھی ایک فلم۔ جس میں پاک بھارت فوجی جوانوں کے احساسات کی ترجمانی کی۔
پاکستان کے ضلع جہلم کے علاقے دینہ میں پیدا ہونے والے گلزار کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی ہندوستان کی تقسیم پر ہے اور یہ موضوع ان کے دل کے بہت قریب ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہدایت کار کرن اروڑا فلم کا اسکرپٹ لے کر ان کے پاس آئے تھے لیکن جب فلم مکمل ہونے پر دکھائی گئی تو انہوں نے فلم کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا۔