تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:47

ہالی ووڈ فلم پچ پرفیکٹ کا ورلڈ پریمیئر شو

اے آر وائی - لاس اینجلس میں موسیقی اوردھنوں سےبھر پور مزا حیہ فلم پچ پرفیکٹ کے ورلڈپر یمئیرشو کا اہتمام کیا گیا ۔ ہالی وڈ کے معروف فلموں ستاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیئے ۔



میوزک اور کامیڈی سے بھرپور فلم پچ پر فیکٹ کے پریمئیر میں اداکارہ ایلزبتھ بینکز اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔الزبتھ نے فلم میں مذاق کے ساتھ موسیقی کےامتزاج کو بے حد سراہا ۔ فلم پچ پرفیکٹ کو یسن مورز نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ فلم کی کہانی یونی ورسٹی کی شوخ وچنچل اورشرا رتی طالبات کے گرد گھومتی ہےجو لڑکوں سے موسیقی کا مقابلے کرتی ہیں اورپھر چھڑ جاتی ہے جنگ موسیقی کی ۔



فلم میں فن و موسیقی سےبھرپور کرداروں کےلئے نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ پچ پرفیکٹ باکس آ فس پردھوم مچانےجلد سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.