تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:15

لتامنگیشکر اور محمد رفیع کا برسوں پرانا جھگڑا دوبارہ تازہ

اے آر وائی - بھارت کی لیجینڈ گلوکارہ لتامنگیشکر اور محمد رفیع کا برسوں پرانا جھگڑا دوبارہ تازہ ہوگیا۔ لتا منگیشکر اور محمد رفیع میں انیس سو اسّی سے پہلے بدمزگی ہوئی تھی۔ لتا کے گانوں پر رائلٹی کا سلسلہ شروع ہوا تو انھوں نے گانوں کی کامیابی کی مرہون منت اپنی آواز قرار دیتے ہوئے رائلٹی صرف اپنے نام کرنے کاکہاتھا۔ یہی بات محمد رفیع کو بری لگی تھی۔ان دونوں میں اتنیی تلخ کلامی ہوئی کہ بات چیت بند ہوگئی تھی۔



سالوں بعد اس قصے کو یاد کرتے ہوئے لتا نے گزشتہ روز کہہ دیا کہ رفیع نے ان کو معافی کا خط لکھا تھا، جس پر رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے کہا کہ لتا جی کو ان کے والد نے کبھی معافی نامہ لکھا ہی نہ تھا پھر یہ دعویٰ کیون کیاجارہاہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.