تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:24

ایران نےگستاخانہ فلم کے خلاف آسکرایوارڈزکابائیکاٹ کردیا

اے آر وائی - ایران نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آسکرایوارڈ کابائیکاٹ کردیا۔ فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرمیں جیتنے کی دوڑ میں جہاں ہر کوئی ہے تیار، وہیں ایران نے اس کا کردیا ہے بائیکاٹ۔



فلم کیوب آف شگرکو آسکر میں انٹری کرنے کے لئے بھیج دیا گیا تھا، لیکن امریکہ کی طرف سے گستاخانہ فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد ایران نے فلم کو مقابلے سے باہر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔



ایرانی کلچرل منسٹر کا کہناہے کہ ہالی ووڈ فیسٹول کا بائیکاٹ اس وقت تک کریں گے جب تک فلم پر معافی نہیں مانگی جائے گی۔ گزشتہ برس ایرانی فلم دی سیپیریشن نےبیسٹ فارن فلم کا آسکرایوارڈ جیتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.