29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:15
آ ئیٹم سونگز سے ہٹ کر بہت کچھ کر سکتی ہوں مالائیکہ اروڑہ
اے آر وائی - بالی وڈ کے آ ئیٹم سونگز میں اپنی پہچان بنانے والی منی کہتی ہیں وہ گلیمر اور آ ئیٹم سونگز سے ہٹ کر بھی بہت کچھ کر سکتی ہیں ۔ نازک اندام ،گلیمرس بالی و ڈ حسینہ ملائیکہ اروڑہ خان کہتی ہیں کہ وہ فلموں کی پہچان بننے والے آئیٹم نمبر پرپرفارم کرنے کے علاوہ کچھ نیا کر نے کے بارے میں سوچتی بھی ہیں اور بولتی بھی ہیں ۔
مالائکہ جہاں بھی جاتی ہیں گلیمر ان کی پہچان کے طور پر سامنے آ تاہے ۔ منی بیگم شاید اس شناخت سے تنگ آ گئی ہیں اسی لئے تو اب انھوں نے ٹھان لی ہےکچھ نیا اورمنفرد کر نے کی تاکہ وہ آ ئیٹم نمبر کی دوڑسے کسی اور نئی نہج پر پہنچیں ۔ ملائکہ، چکنی چمبیلی،اور پگی چوپس جیسی ٹاپ ہیرونزکی پرفارمنس پرکہتی ہیں کہ وہ کسی سے جلتی ہیں اورنہ ہی ڈرتی ہیں بلکہ ان ہیروئنز کی کرتی ہیں حوصلہ افزائی ۔