3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:52
راک اسٹار کی برفی 100کروڑ کلب میں شامل
اے آر وائی - بالی ووڈ راک اسٹار رنبیر کپور کی برفی سوکروڑکا بزنس کرنے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی۔
رنبیرکپور اور پریانکا چوپڑا کی اس سپر ہٹ فلم برفی کو آسکر ایوارڈ کےلیے بھی نامزد کیاگیا ہے اور فلم تیسرے ہفتے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔ رنبیر کپور کی یہ پہلی فلم ہے جو سو کروڑ کابزنس کرسکی ہے۔
سوکروڑ کلب میں سلو بھائی کی ایک تھاٹائیگر، اکشے کی راؤڈی راٹھور اور ہاؤس فل ٹوکے بعد اب برفی نے بھی جگہ بنالی ہے۔ جو راک اسٹار رنبیر کپور کے آئندہ کیریئر کےلیے روشن امید ہے۔ محبت اور اس کی گہرائیوں کی تلاش پر بنائی گئی فلم کو لوگوں نےبہت پسند کیا ۔رنبیر کپورنے اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ منفرد کریکٹر کرسکتےہیں۔ ۔برفی میں رنبیرکپور نےایک گونگےبہرے لڑکے جبکہ پریانکا چوپڑا نے ایک ذہنی طور پرغیر متوازن لڑکی کا کردارادا کیا۔