4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 3:39
ایشوریا کی بالی وڈ میں واپسی ہوگی فلم ریبیکا کے ساتھ
اے آر وائی - بالی وڈ کی حسین ماہ جبین اداکارہ ایشوریہ رائےبچن دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں فلم نگری میں فلم ریبیکا کے ساتھ ۔
ایشوریہ بگ بی کی بہو بنیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ فلمی دنیا کو انھوں نےخیر باد کہہ ڈا لا ۔ لیکن اب ایشوریہ بچن ڈائریکٹر مانی رتنم کی فلم ریبیکا میں اداکاری کے جوہردیکھا ئیں گی ۔ فلم ہیروئن میں بے بو نے ان کی جگہ کیا لے لی ایش کو تو جیسے فلمی نگری میں واپسی کی فکر لگ گئی اور انھوں نے مانی رتم کی فلم ریبیکامیں کام کر نے کی فوراحامی بھر لی ۔
فلم میں ایشوریہ رائے ایک گھریلو بیوی کے روپ میں آ ئیں گی نظر جو اپنا موازنہ اپنے شوہر کی پہلی بیوی سے سے کر رہی ہے ۔ ایش نے فلموں میں کام کر نے کی یہ بھی شرط رکھی تھی کہ وہ بالی وڈ میں کسی خاص مقام تک نہ پہنچے والےان کے شوہر یعنی ابھیشیک کےساتھ ہی کام کریں گی اورکوئی ہیرو ان کے مد مقابل نہیں ہوگا ۔
یہ تو فلم دیکھنے کےبعد ہی پتہ چلے گا کہ ریبیکا میں ان کے حقیقی ہیرو ہی ان کےشوہر ہوں گے کہ نہیں ۔ ایشوریہ نے شادی سے قبل آ خری فلم گزارش میں کام کیا تھا اور وہ آ ج کل مصروف ہیں اپنی ننھی بیٹی ارادھیا کی پرورش میں ۔