8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:17
آشا بھونسلے کی صاحبزادی ورشا بھونسلے نے خودکشی کر لی
اے آر وائی - بھارت کی نامور گلوکارہ آشا بھونسلے کی صاحبزادی ورشا بھونسلے نے خودکشی کر لی۔ آج پیر کی صبح ان کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی اطلاعات کے مطابق انہوں نے خود کو گولی مار لی۔
ورشا بھونسلے کی کئی سال پہلے اپنے شوہر علیحدگی ہو چکی تھی اور وہ لاولد تھیں خودکشی ابتدائی وجہ ذہنی پریشانی بتائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے دو ہزار اٹھ میں بھی خودکشی کی ناکام کوشش کی تھی۔