10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:14
فیشن کی بہاریں ایک بار پھرسج گئیں دلی میں
اے آر وائی - فیشن کی بہاریں ایک بار پھرسج گئیں دلی میں جہاں ہورہا ہے لائف اسٹائل انڈیا فیشن ویک دوہزرا تیرہ۔ وویلز لائف اسٹائل انڈیا فیشن ویک دوہزار تیرہ میں ڈیزائینر راہول مشرا کےکھڈی سےبنے ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ زمانہ قدیم سے انسانوں کے پہناوے میں استعمال ہونے والے کھڈی کو اس صدی کے نوجوان بھی پسند کرتے اور پہنتے ہیں اسی لئے مشرا کی تخلیق میں کھڈی کا عکس جیکٹس کے ہمراہ عیاں رہا ۔
فیشن ویک میں ڈیزائینرز ڈوائو الپانا اور نینراج کے اسٹائلش اور فیشن ایبل پہناوے ماڈلز نے ریمپ پر پیش کئے ۔ فیشن شو کے بعد نوجوان لڑکیوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق ملبوسات کا سلیکشن ہو جائےگا سہل ۔