9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:56
کراچی: اسپیشل بچوں کے مرکز میں فیشن شو،ماڈلز کی دلفریب واک
جیو نیوز - کراچی…فرقان یوسفی…اسپیشل بچوں کے مرکز دارالسکون میں ہونے والے فیشن شو میں ماڈلز نے اپنی دلفریب واک سے خوبصورت سماں باندھ دیا، اس موقع پر اسپیشل بچوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ اس فیشن شو کو منیر اور ایس آر کے بینر تلے منعقد کیا گیا تھا۔ فیشن شو میں شہر کے ممتاز پارلرز کی تیار کردہ دلہنوں اور ماڈلز نے واک کی اور مختلف دھنوں پر چل کر سامعین کی داد حاصل کی۔ اس شو میں ماڈل طوبیٰ،صدف، ایشاء اور ثناء کی واک دیگر ماڈلز میں سب سے نمایاں رہی۔ تقریب کے آخر میں معروف آرگنائزر سلیم چانڈیو، ممتاز صحافی خورشید عباسی، امتیاز خان فاران نے ماڈلز طوبیٰ، ثناء، ایلیا، صدف، عمارہ، ایشاء، عائشہ اور علینا کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تاج پہنائے۔اس موقع پر فوک گلوکارہ شہناز عروج نے خوبصورت گیت سنائے اور اسپیشل بچوں کے ساتھ پرفارمنس دی۔