11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:22
بالی ووڈبگ بی کی آج 70ویں سالگرہ
اے آر وائی - بالی ووڈکےسپراسٹاربگ بی امیتابھ بچن آج اپنی سترویں سالگرہ منارہےہیں مگران کی ہرفلم میں اداکاری کارنگ آج بھی جواں ہے۔ امیتابھ ہری ونش بچن نےگیارہ اکتوبرانیس سوبیالیس کوجنم لیا اورسترکی دہائی میں ہندی سنیماگھروں کےپردےپرجارح نوجوان کےطورپرپیش ہوئے۔ تاہم شروع میں انہیں وہ کامیابی نصیب نہ ہوئی جواسی کی دہائی میں ملی ۔
امیتابھ بچن نےایک سواسی کےقریب فلموں میں کام کیاجس کےاعتراف میں انہیں کئی اعزازات سےنوازگیا اور حال ہی میں انہیں بھارت کاسب سےبڑااعزازپدما شری بھی دیا گیا۔