تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:1

عمران ہاشمی کی نئی فلم "رش"24 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

اے آر وائی - فلم راز کی کامیابی کے بعد عمران ہاشمی کی نئی فلم رش چوبیس اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ بالی وڈ کے اداکار عمران ہاشمی فلم راز تھری کی شاندار کامیابی کے بعد اب رش میں جلوہ گر ہورہے ہیں اس فلم میں عمران ہاشمی نے کرائم رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے۔



چاکلیٹی ہیرو عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ راز کی طرح یہ فلم بھی سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہے جو بکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ عمران ہاشمی کا کہنا ہے کرائم رپورٹر کا کردار ادا کرنے کے بعد دل میں صحافیوں کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔ رش کے ڈائریکٹر شمی دیسائی ہیں اور یہ فلم چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.