12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:9
میوزیکل بینڈ رولنگ اسٹون نے نیا گانا ریلیز کردیا
اے آر وائی - میوزیکل بینڈ رولنگ اسٹون نے چھ سال بعد نیا گانا “ڈوم اینڈ گلوم” ریلیز کردیا۔ میوزک کی دنیا پر پچاس سال سے راج کرنے والے میوزیکل بینڈ رولنگ اسٹون نے اپنی نئی آنے والی البم کا پہلا گانا “ڈوم اینڈ گلوم”ریلیز کردیا۔
رولنگ اسٹون اپنی گولڈن جوبلی کی خوشیاں منا رہا ہے۔ ان خوشیوں کو دوبالا کرنے لئے انہوں نے اپنا نیا میوزک البم ”گرررر“ تیار کیا ہے جو مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بارہ نومبر سے یہ البم مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔ رولنگ اسٹون نے انیس سو باسٹھ سے لندن اکسفورڈ اسٹریٹ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔