تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:31

کرینہ بن جائیں گی آج پٹودی خاندان کی بہو

اے آر وائی - کوئی جل گیا اور کسی نے دعا دی اور بالاخر وہ گھڑی آن پہنچی جب دل سے دل ملے اور زندگی مسکرا دی، جی ہاں، بیبو کی ڈولی اتر رہی ہے آج سیف کے آنگن میں۔



تھا جس کا انتظار وہ گھڑی آخر آن ہی پہنچی آج بالی ووڈ بے بو بننے جارہی ہیں دلہن پٹودی خاندان کی۔ ممبئی میں دلہن کرینہ اپنے دلہا سیف کی رہائشگاہ پہنچیں گی جہاں دونوں شادی کی رجسٹریشن کے بعد ایک ہو جائیں گے، گھر کے بھیدیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسرتوں کے ان لمحات میں وہاں قریبی دوست اور فیملی ممبرز موجود ہونگے۔



دو دلوں کے ملن کی تقریبات اس کے بعد بھی جاری رہیں گی، ہریانہ میں سیف علی خان کی آبائی رہائشگاہ پٹوڈی ہاؤس میں اگلے ہی روز دونوں نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ سترہ اکتوبر کو ولیمے کا انتظام کیا جائیگا، شادی کے ان لمحات کو پر مسرت بنانے میں جہاں بے شمار لوگ شریک ہیں وہیں معروف ڈیزائنر رگھووندرا راٹھور نے دلہا سیف کے لیے اچکن اور ریتو کمار نے دلہن کرینہ کے لیے روایتی شرارہ تیار کیا ہے جو وہ زیب تن کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.