17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:32
ملالہ کوامن کا نوبل انعام دیا جائے ،انجلینا جولی
اے آر وائی - معروف ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی مہاجرین کے لئے خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ملالہ یوسف زئی کوامن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملالہ کے لئے لکھے گئے خصوصی مضمون میں انجلینا جولی نے کہا کہ ہم سب ملالہ ہیں۔ ملالہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ اوردیگر لڑکیاں اسکول جا کر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
ہالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز بلند کر کے بہادری کا ثبوت دیا۔حملے کے بعد ملالہ اور اس کی ساتھیوں کو ملنا والا پیار اور تشویش اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔انجیلینا نے کہا کہ دنیا میں تعلیم سب سے طاقت ور چیز ہے۔ انہوں نے ملالہ پر حملے کے بعد اپنے بچوں کی اس حوالے سے تشویش کا بھی ذکر کیا۔