تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:21

ایش ٹن کاٹچر دنیا کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے

اے آر وائی - امریکی ٹی وی اداکار ایش ٹن کاٹچر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔فوربس میگزین نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی اداکاروں کی فہرست جاری کردی۔ امریکی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ ڈرامے ٹو اینڈ ا ہاف مین کے اداکار ایش ٹن کاٹچر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں



میگزین سروے کے مطابق اداکار ایش ٹن کی مئی 2011 سے مئی 2012 کے درمیان آمدنی 24 ملین ڈالر رہی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر 18 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ ہگ لورے اور رائے رومانو رہے جبکہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی اداکاروں کی فہرست میں اللیک بیلڈوین،مارک ہارمون، ٹم ایلن،جان کرائر، پٹریکس،جیم پرسن ، جونی گالیکی اور جیسن سیگل شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.