تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:31

ایلوس پریسلے ہالی وڈ میں

اے آر وائی - لیجنڈری پاپ اسٹار ایلوس پریسلے کے مومی مجسمے کو ہالی وڈ میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔جیل ہاوٴس راک’ کی خوبصورت دھن کے ساتھ پچاس کی دھائی کے پاپ اسٹار اور ’کنگ آف پاپ’ کے نام سے مشہور ایلوس پریسلے کے مومی مجسمے کا ہالی وڈ بولیورڈ پر افتتاح کیا گیا۔



اس موقع پر ایلوس کے پرستاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مادام تساوٴمومی میوزیم کی جانب سے تیار کردہ اس مجسمے پر تین لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئی اور یہ آٹھ مہینے میں تیارکیا گیا۔



انیس سو ستتر میں بیالیس سال کی عمر میں انتقال کر جانے والے ایلوس پریسلے کا شمار امریکی پاپ کلچرکی اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.