18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:42
شادی کے موقعے پر کرینہ بن گئیں اولڈ فیشنڈ
اے آر وائی - بالی وڈ ہائی پرو فائل شادی میں دلہن کرینہ نے ملبوسات زیب تن بھی کئے تو اولڈ فیشن۔۔۔۔۔ بالی وڈ فلموں میں کبھی چھمک چھلو تو کبھی میں ہوبے بو جیسے گانے چہچہاتی گلیمر سے بھر پور بالی وڈ کو ئین کرینہ کپور کی شادی سیف علی خان سے ہوئی بھی تو بہت ہی سادگی سے ۔شادی کا ریسیپشن بھی دیا گیا ممبئی کے تاج ہوٹل میں جہاں پٹودی اور کپور خاندان کے قریبی رشتے دار اور کچھ بالی وڈ سلیبریٹیز موجود تھیں۔
شادی پر دولہن کرینہ کپور جو فلموں کے ہر سین پر نت نئے اور فیشن ایبل ڈیزائن کے ملبوسات کا سراپابنی ہوتی ہیں اپنی شادی پر پہنا تو ساسو ماں یعنی شرمیلا ٹیگور کی شادی کا غرارہ۔۔۔اس زمانے میں سائز زیرو ہیروئن کے ملبوسات تو تیار ہی نہیں کئے جاتے تھے لیکن اس خاندانی غرارے کوکرینہ جیسی نازک اندام نے زیب تن کرنا تھا جسے ڈیزائینر منیش ملہوترا نے کیا فٹ۔۔کرینہ تاج ہوٹل سے سسرال جانے اور اگلے روز تک اسی غرارے میں ملبوس رہیں۔۔ شادی کی خوشی اور پٹودی خاندان کا وقار انھیں بہت عزیز تھا۔۔۔