تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:31

لاہور میں ملبوسات اور جیولری کی نمائش

اے آر وائی - موسم کے کروٹ بدلتے ہی ملک بھر میں نت نئے ملبوسات متعارف کروانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں ملبوسات اور جیولری پر مبنی نمائش جاری ہے۔



لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملک کی معروف فیشن ڈیزائنر مریم فہد شیخ سمیت مختلف ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ ملبوسات اور جیولری کی نمائش جاری ہے جہاں زندہ دلان لاہور نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔



نمائش لاہوری خواتین کیلئے گہری دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے ملبوسات اور جیولری کی اس نمائش کے شرکاء کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی کے دور میں اس قسم کی نمائشیں عوام کیلئے تپتے صحراء میں ٹھنڈے پانی کا چشمہ ثابت ہو رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.