20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:58
عامر خان حج کے لئے روانہ
اے آر وائی - بالی وڈ اداکار عامر خان صرف اپنے کام کے ہی نہیں، زبان کے بھی پکے ہیں، انھوں نے اپنی والدہ کے ساتھ حج کرنے کا وعدہ وفا کردیا۔
جی ہاں بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ نے اپنی والدہ زرین حسین سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک بار ان کے ساتھ سفر حجاز ضرور کر یں گے اور عامر یہ وعدہ وفا بھی کردیا۔ ایک بھارتی جریدے کے مطابق عامر خان جمعہ کی شام اپنی والدہ کے ہمراہ چودہ دن کے لئے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔