تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:23

اسٹوڈینٹ آف دی ائیرپاکستان میں ریلیز کردی گئی

اے آر وائی - بالی ووڈ فلم اسٹوڈینٹ آف دی ائیرپاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی ۔ شائقین کاکہناہےکہ ایک الگ موضوع کو منفرد انداز میں پیش کیاگیاہے۔



معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اسٹوڈینٹ آف دی ائیر کو پاکستان بھر میں ریلیز کردیاگیا۔ فلم کو آئی ایم جی سی نے ریلیز کیاہے جبکہ اے آروائی ڈیجیٹل اس فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ ہدایتکار مہیش بھٹ کی چھوٹی صاحبزادی عالیہ بھٹ فلم میں مرکزی کردارادا کررہی ہیں۔ شائقین نےفلم کی کہانی اور موسیقی کو سراہا ہے۔



شائقین کا کہناہے کہ عالیہ بھٹ نے پہلی ہی فلم میں عمدہ اداکاری کامظاہرہ کرکے اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنادی ہے۔فلم کی کہانی تین طلبہ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں ناچ گانا ،موج موستی سمیت بالی ووڈ مصالحوں کی تمام اقسام موجودہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.