تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:46

فیصل آباد میں بچوں کا فلم فیسٹیول شروع ہوگیا

اے آر وائی - فیصل آباد میں سج گیا میلہ بچوں کے بین الااقوامی فلم فیسٹیول کا۔ دلچسپ اورمزیدار فلموں کو بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی کیا خوب انجوائے ۔ فیصل آ باد مٰیں رونقیں بکھرتے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں اسکول کے سینکڑوں بچوں کو معلوماتی ا ور تفریح سے بھر پورفلمیں دیکھائی گئیں وہ بھی دن میں دو مرتبہ۔



زرعی یونی ورسٹی آ ف فیصل آباد کے تحت سجائے گئے اس فلمی میلے میں بچوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اقبال آ ڈیٹوریم میں دو مرتبہ ایک فلم دیکھائی گئی ۔ چھ روزہ فلمی فیسٹول میں بچے تو بچے بڑوں نے بھی خوب کیا فلموں کو انجوائے اور قرار دیا اس فلمی میلے کو بچوں کی تربیت میں مثبت قدم ۔



بچوں میں فلمی فیسٹول کی بڑھتی ہو ئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یونی ورسٹی کی انتظامیہ ہرسال فیسٹول کی رونقیں سجانے پرغور کر رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.