تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:21

بالی ووڈ : یش چوپڑا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

اے آر وائی - اتوار کو انتقال کرجانے والے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کاریش چوپڑا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ۔ یش چوپڑا کی آخری رسومات میں بالی ووڈ کے فلمی ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بالی ووڈ کنگ آف رومینس یش چوپڑا آخری سفر پر ہوئے روانہ ان کی یادوں کے ساتھ فلمی ستاروں نے انہیں رخصت کیا ۔



سلسلہ، کبھی کبھی دیوار اور لمحے، دل تو پاگل ہے ۔ یہ سب فلمیں یاد دلاتی ہیں بالی ووڈ کنگ آف رومینس یش چوپڑا کی ۔ جو اپنی فلموں سے دلوں کئی دلوں کو ملا گئے ۔ مگر اب ان کی صرف یادیں ہیں ۔ یش چوپڑا کا آخری دیدار کرنےکے لئے اسپتال آنے والے اداکار یادوں میں گم تھے۔ شاہ رخ خان کو بہت شدت سے یاد آرہے ہیں وہ دن وہ حال ہی میں وہ اور کترینہ کیف لندن میں یش چوپڑا کے ساتھ آخری فلم جب تک ہے جاں کی شوٹنگ کررہے تھے۔ بگ بی امیتابھ بچن کو بھی اپنی فلم دیوار اور زنجیر یاد آئی جس کے بعد انہیں اینگری ینگ مین کا ٹائیٹل ملاتھا۔ عام سے نوجوانوں کو اسٹاربنانے والے یش چوپڑا آج خود ایک ایسا ستارہ بن گئے جو بالی ووڈ کے آسمان پر ہمیشہ چمکتارہے گا۔



پانچ دھائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے یش چوپڑا کا آخری سفر جاری ہے ۔ انیس سو انسٹھ میں ایک عام شخص کی حیثیت سےفلمی نگری میں قدم رکھنے والے یش چوپڑا کے بارے میں کون جانتا تھا کہ یہ نوجوان شخص آ گے جاکے بالی وڈ کا معروف ترین اور بہترین رومانوی فلمیں دینے والا ڈائریکٹر بننے گا ۔انیس سو بتیس میں لاہور میں پیدا ہو نے والے یش چوپڑا نے اپنی پہلی فلم دھول کا پھول بنائی اوراسکے بعد نہ ختم ہونے والا رومانوی فلموں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ان فلموں میں ویر زارا،چاندی ،سلسلہ ،دل تو پاگل ہے ،کبھی کبھی ،لمحہ اور کئی فلمیں ہیں شامل ہیں جنھوں نے یش راج کو نہ صرف پہچان دلوائی بلکہ فلمی صنعت کے ارتقائی مراحل میں بھی یش جی کی فلموں نے اہم کردار ادا کیا ۔



فلمیں ہی نہیں لاہوری یش چوپڑا نے پشاوری شاہ رخ خان اور الہ آ بادی امیتابھ بچن کو فلمی نگری میں متعارف کروایا ان اداکاروں نے آ گے جاکے ثابت کردیا کہ یش جی نہ صرف فلموں بلکہ ہیرے کو تراشنے کے فن سے بھی آ شنا تھے ۔بیرونے مما لک اور خوبصورت نظاروں میں رومانوی گانوں کی عکس بندی یش چوپرا کا ہی خاصہ رہی اسکا منہ بولتا ثبوت فلم سلسلہ میں گانوں کی عکس بندی ہے جو ہالینڈ میں کی گئی ۔ فلم سلسلہ کے گانے یش چوپڑا کے آ خری فلم جب تک ہے جان ان کے فیورٹ اداکار شاہ رخ خان کے ہی ساتھ رہی جبکہ ۔۔جب تک ہے جان۔۔کو انتقال سےقبل ہی یش جی نے ڈائیریکٹر کی حیثیت سے اپنی آخری فلم قرار دے دیا تھا ۔۔شاید وہ بیماری کے باعث باخبر تھے کہ اب کی جان نہ رہے گی لیکن آ خری فلمی نام ۔۔جب تک ہے جان ۔ نے پیغام دے دیا کہ جب تک جان رہی تو یش چوپڑا کام کر تے رہیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.