23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:47
کراچی میں جاری تین روزہ فیشن ویک کا دوسرا دن
اے آر وائی - کراچی میں جاری تین روزہ فیشن ویک کے دوسرے روز بھی رنگا رنگ ملبوسات شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ پاکستان فیشن ویک کے نام سے جاری تین روزہ فیشن شو کے دوسرے روز بھی شائقین کی توجہ کا مرکر رہے رنگا رنگ ملبوسات۔ شو کا آغاز کیا گیا صنم چوہدری کے جیولری ڈیزائز سے۔
نئے ڈایزئنرز نے متعارف کروائے جدید ملبوسات جس پر شائقین نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں موجودہ فیشن انڈسٹری میں خوش آمدید بھی کہا۔ شو میں سانیا سعید کی دلکش آمد کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ خوش لباس خاتون ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا۔ فیشن ویک تیسرے روز بھی جاری رہے گا کراچی کے نجی ہوٹل میں ۔