24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:7
سلمان خان تصویری نمائش کا افتتاح کرنے ممبئی پہنچ گئے
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکار سلمان خان ممبئی میں تصویری نمائش کا افتتاح کرنے پہنچ گئے۔ سلمان خان دوستی کرتے ہیں تو اسے نبھانا بھی جانتے ہیں۔اور پھر جب دوستی کسی مصور سے ہوتونبھانا تو ضروری ہے ہی۔
سلو بھائی کی مصوری کا شوق سب ہی کو معلوم ہے۔اس لئے جب ان کی دوست روبل ناگی نے انہیں اپنی پینٹنگ ایگزیبیشن کے افتتاح کے لئے بلایا تو وہ فورا پہنچ گئے۔ سلمان کےآجانے سے مصورہ تو خوش ہوئیں ہی۔ساتھ ساتھ سلو بھائی کے مداحوں کی بھی چاندی ہوئی۔ خوب تصویری کھنچوائیں اور پوز بنائے۔تصویری نمائش میں دیگر بھارتی فنکار بھی شریک ہوئے۔