24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:28
فلم جب تک ہےجان ریلیز سے پہلے مشکلات کاشکار
اے آر وائی - بھارتی لیجنڈ ہداہتکار یش چوپڑا اب اس دنیا میں نہیں رہے تو ان کی آخری فلم جب تک ہے جان ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔ یش چوپڑا اب اس دنیا میں نہیں رہے تو ان کی فلم “جب تک ہے جان” ریلیز سے پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہوگئی ہیں ۔ یش جی آخری خواہش کے مطابق اس فلم کا آخری گانا سوئزرلینڈ میں فلمایا جانا تھا تاہم ان کے اچانک دنیا سے چلے جانے سے سب کچھ ادھورا رہے گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کے آخری گیت کی شوٹنگ کو ملتوی کرکے فلم سے نکال دیا گیا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف اس فلم میں بھارتی فوج کو کشمیر میں آپریشن کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے جس کے باعث پاکستان میں اس کی ریلیز کھٹائی میں پڑگئی ہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان کو بم ڈسپوزل اسکوڈ کے کردار میں دیکھایا گیا ہے جو بھارتی فوج کے ساتھ کشمیر میں آپریشن کررہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں اس فلم کو ریلیز کرنے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہیں۔