24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:28
شادی کے بعد نام نہیں بدلیں گی ،تلاش میں کرینہ رہیں گی کپور
اے آر وائی - بالی ووڈ بےبو کرینہ کپور نکلیں خاصی ضدی، شادی تو ہوگئی لیکن فلم میں نام میں تبدیل نہیں کریں گی ۔ بےبو کے نخرے کون نہ جانے ..کبھی شادی کے وقت مذہب بدلنے پر راضی نہیں تو کبھی ساسو ماں کی ساڑھی پہننے پر کیا اعتراض۔ یہاں تک تو ٹھیک تھا ، مگر یہ اس بات پر راضی ہوگئیں تھیں کہ نام کے آخر میں خان ضرور لگائیں گی۔
لیکن سیف علی خان کو اُس وقت جھٹکا لگا ، جب ان کی بیگم کرینہ کپور نے اپنی آنے والی فلم تلاش میں نام لکھواتے وقت خان نہیں لگایا۔ بےبو سے سوال پوچھا گیا تو اُنھوں نے جھٹ سے جواب دیا کہ۔ یہ کمٹمنٹ تو شادی کے بعد کی فلموں کے لئےتھی۔ فلم تلاش تو شادی سے پہلے شوٹ کروائی تھی جب وہ کنواری تھیں۔اس لئے خان صاحب کا نام لگانا ضروری نہیں سمجھتی ۔ کرینہ کپور کے اس جواب سے سب ہی رہ گئےدنگ ۔