تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:5

لندن:جیمز بانڈ فلم اسکائی فال کا پریمیئر، شہزادہ چارلس اور کمیلا کی شرکت

جیو نیوز - لندن … جیمز بانڈ سیریز کی 23 ویں فلم اسکائی فال کا لندن میں رائل ورلڈ پریمیئر ہوا، جس میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے شرکت کی۔ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال کے پریمیئر کی تقریب لندن کے رائل البرٹ ہال میں منعقد کی گئی۔ برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے ریڈ کارپٹ پر واک اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔ فلم کی اسکریننگ سے پہلے شاہی جوڑے نے فلم کے ڈائریکٹر اور فنکاروں سے بھی ملاقات کی۔ فلم ڈائریکٹر اور فلمساز نے شہزادہ چارلس اور کمیلا کی آمد کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم اسکائی فال کو ناقدین جیمز بانڈ سیریز کی بہتریں فلم قرار دے رہے ہیں۔ ڈینئیل کریگ جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں تیسری بار ایجنٹ 007 کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ ناوٴمی ہیرس، بانڈ گرل کے طور جلوہ گر ہوئی ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جاویئربارڈم اس فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم اسکائی فال 26 اکتوبر کو برطانیہ میں اور نومبر میں پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.