تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:0

بھارتی کامیڈین اداکار جسپال بھٹی ٹریفک حادثے میں ہلاک

اے آر وائی - معروف بھارتی کامیڈین اداکار جسپال بھٹی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق مزاحیہ اداکار جسپال بھٹی اپنی نئی آنے والی فلم پاور کٹ کی تشہیر کے لئے بھاٹنڈا جا رہے تھے کے شاہ کوٹ کے مقام پر ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔



جسپال بھٹی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ جسپال بھٹی کی عمر ستاون برس تھی ۔ جسپال بھٹی نے کئی بھارتی ٹی وی شو، فلموں اور کامیڈی کے پروگرامز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شہرت پائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.