25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:6
ملک بھرمیں عیدملبوسات کی نمائشوں کا سلسلہ عروج پر
اے آر وائی - ملک بھر میں عید ملبوسات کی نمائشوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،سکول آف فیشن کے طلباء بھی عید کے نت نئے ملبوسات کیساتھ میدان میں اتر آئے۔
ملک کے معروف ڈیزائنرز کی تقلید کرتے ہوئے ڈینڈی سکول آف فیشن کے طلباء نے عید ملبوسات کی نمائش کی جسے زندہ دلان لاہور خاص طور پر خواتین نے بے پناہ سراہا لاہور میں کی جانیوالی نمائش میں ابھرتی ہوئی فیشن ڈیزائنر حراعمر،عین، میکس،پرائم پریسی اور فیروزے کے ڈیزائن کردہ نت نئےاور سیمی فارمل ملبوسات کی نمائش کیلئے پیش کئیے گئے۔
ان نوجوان ڈیزائنرزکے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ملکی فیشن انڈسٹری بہت جلد دنیائے فیشن پر چھا جائے گی سکول آف فیشن کے طلباء کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت حال میں پاکستانی یوتھ کو دیگر شعبوں کی طرح فیشن کے شعبے میں بھی بہتر مواقع میسر آ رہے ہیں جس کے باعث ہماری فیشن انڈسٹری ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔