25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:34
اداکارہ نرگس نےاسٹیج کوخیربادکہ دیا
اے آر وائی - ڈانسنگ کوئین نرگس نے فلم،تھیٹر،غیرملکی شوزاور ڈانس کو ہمیشہ کیلئے خیربادکہہ دیا اب پوری زندگی سکارف اوڑھ کر صرف ٹی وی پر کام کریں گی۔
رقص کی وجہ سے پوری دنیا میں جانی اور مانی جا نیوالی ادکارہ نرگس نے آئندہ کبھی نہ ناچنے کا اعلان کر دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اے آروائی نیوز کے پروگرام مستی گیٹ کی میزبانی کاتجربہ اتنا کامیا ب رہا کہ اب وہ فلم اور تھیٹر پر بھی کبھی دکھائی نہیں دیں گی۔
اسکارف اوڑھے اورہاتھوں میں قرآن مجید اٹھائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ کاکہنا تھا کہ بیرون ملک دورے کے دوران مجھے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی جو بے بنیادہے میرٹ پر تفتیش ہوئی تو جلد حقائق سامنے آجائینگے ۔ نرگس نے اپنی ساتھی اداکاراؤ ں کو بھی دعوت دی کے وہ عریانی سے پرہیز کرتے ہوئے آئندہ سکارف اوڑھ کر ادکاری کیا کریں۔