تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:59

لاس اینجلس : ایکشن فلم کلاؤڈایٹلس کا پریمیئر

اے آر وائی - ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم۔۔کلائوڈ ایٹلس۔۔کا امریکا میں پریمیئر ہوا ۔ موت زندگی کے تعاقب میں ہے مگر اچھے رویے اور انسانیت مرنے کے بعد بھی زندہ رہتی ہے یہی ہے فلم کلائوڈ ایٹلس کا مقصد۔



لاس اینجلس میں ہوا ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم کلائوڈ ایٹلس کا رنگا رنگ پریمیئر۔ جس میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس، ہیل بیری کی آمد نے چارچاند لگادیئے۔ان اداکاروں کو فلم کے ہٹ ہونے کاپورایقین ہے۔ فلم میں دکھایاہے کہ انسانوں کا رویہ چاہے وہ اچھا ہوا یا برا، اس کے حال اور مستقبل پر اثر انداز ہوتا ہے۔ لیکن اچھا رویہ رکھنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، جبکہ برائی جلد ہی ختم ہوجاتی ہے۔



موت کے بعدکی زندگی اور مستقبل کی جھلک پر مبنی فلم کلائوڈ ایٹلس چھبیس اکتوبر کوسنیماگھروں کے پردے پر سج جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.