تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:36

پاکستانی فلم لمحہ کی ہوگی نمائش کینیڈا اور بھارت میں

اے آر وائی - پاکستانی فلم لمحہ کی کینیڈا اور بھارت میں ہونے والے فلم فیسٹولز میں نمائش کی جائے گی ۔ پاکستانی سنیما تو اس عید پر نئی فلموں سے خالی نظرآتے ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر ہماری فلموں کو ہے کامیابی حاصل۔



منفرد اور اچھوتے موضوع پر بنائی گئی فلم لمحہ نے پہلے پہل تو نیویارک فلم فیسٹول میں دوایوارڈز جیت کر سب کو کردیا حیران۔ اب ایک بار پھر فلم لمحہ کینیڈا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹول میں نمائش کےلئےکی جارہی ہے پیش۔ فلم فیسٹول پانچ نومبر تک جاری رہے گا۔



صرف یہی نہیں آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شاندار اداکاری اور فلم کی کہانی نے بھارتیوں کو بھی کیا ہے متاثر ، جس کے بعد بیس دسمبر سے شروع ہونے والے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بھی ’لمحہ‘ کی کی جائے گی اسکریننگ ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.