26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:24
ٹام کروزکا بیٹی سےتعلق توڑنے کی خبر، میگزین کیخلاف مقدمہ
اے آر وائی - ہالی ووڈسپر اسٹار ٹام کروز نے اپنی بیٹی سے تعلق توڑنے والی خبر پر برطانوی میگزین کے خلاف پچاس ملین ڈالرز کا مقدمہ درج کردیا۔ فلم مشن امپاسبل کے ہیرو ٹام کروز کے لئے نجی زندگی کے مسئلوں کو حل کرنا امپاسبل ہوگیا۔
ٹام کی کیٹی سے طلاق کے بعد بیٹی کی محبت میں خبروں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ لیکن جب انہیں یہ علم ہواکہ برطانوی میگزین نے ان کی بیٹی سے تعلق توڑنے کی خبر چھاپی تو وہ سیخ پا ہوگئے اور کیس دائر کردیا۔ ٹام کا کہنا ہے ان کی بیٹی سُوری کھلونا نہ خریدنے پر رو رہی تھی۔لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ اس بات کا غلط مطلب لیا جائے۔