27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:39
کون لوٹے کا عید میلہ؟سلمان خان یا شاہ رخ خان
اے آر وائی - بالی ووڈ میں ان دنوں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان چھڑ گئی ہے نئی جنگ۔ کون لوٹے گا میلہ دوہزار تیرہ کی عید کا۔ عید کا تہوار ہواور باکس آفس پر فلموں کی جنگ نہ چھڑے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ سلمان خان نے بنایا ہے اپنا اسٹائل کہ جب بھی ہو عید وہ کریں گے اپنی فلم ریلیزوانٹڈ ہو یا دبنگ ، باڈی گارڈ ہو یاایک تھا ٹائیگر، سلو بھائی کے لئے عید سوکروڑکا بزنس لے کر آتی ہے۔
شاہ رخ خان نے بھی اس بار کیا ہے تہیہ کیوں نہ وہ بھی عید کا میلہ لوٹیں ۔ کیونکہ عید تو شاہ رخ خان کے لئے خوشیوں کا پہغام لاتی ہے۔ سلمان خان اپنی عادت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح لارہے ہیں دوہزارتیرہ کی عید پر نئی فلم شیر خان کا تحفہ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلمچنائی ایکسپریس کو فلمی ٹریک پر لاکھڑا کیا ہے۔
بالی ووڈ کے دو خانز عید پر اپنی فلموں کا جلوہ دکھانا چاہتے ہیں۔ دیکھتے ہیں دوہزارتیرہ کی عید پر شیر خان کا زور چلتا ہے یا چنائی ایکسپریس اسپیڈ پکڑتی ہے۔