تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:2

امتیابھ بچن کی انوکھی پرستار ویرا

اے آر وائی - مالدووا کی لڑکی ویرا نکلی امیتابھ بچن کی انوکھی پرستار۔ ستائیس سال انتظار کے بعد بگ بی سے ملاقات کر ہی ڈالی ۔ یوکرین اور رومانیہ کے درمیان واقع مالدووا کی شہری ویرا بگ بی کی انوکھی پرستار نکلیں۔



ویرا نے امیتابھ بچن سے ملاقات کا انتظار کیا ایک دو برس نہیں بلکہ پورے ستائیس سال۔ مالدووا کہاں اور کہاں بھارت۔ بیچ میں ہزاروں میل کا فاصلہ۔ ویرا امیتابھ جی سے ملنے بھارت آ پہنچی۔ ملنے کی خواہش بھی ہوئی پوری۔ ویرا نے ستائیس سال انتطار کے بعد ستائیس گل دستے پیش کئے بگ بی کو ۔



ستر سال کی عمرمیں بھی اینگری ینگ مین کے جلوے دیکھاتے امیتابھ بچن کہتے ہیں ویرا سے وہ اتنے خوش ہوئے کہ الفاظ ہو ئے بےگانے اور امیتابھ جی نے کچھ کہے سنے بغیر ویرا کو لگایا گلے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.