1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:32
فلم جب تک ہے جان کی پروموشن۔ ممبئی میں
اے آر وائی - بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر اور کنگ آ ف رومینس۔یش چوپڑا کی آ خری فلم۔۔جب تک ہے جان کی پروموشن کی گئی ممبئی میں۔ بالی وڈ فلم۔۔ جب تک ہے جان۔۔کی پروموشن میں فلم میں مرکزی کردار ادا کر نیوالے شاہ رخ خان ،انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل رہے۔۔۔
کنگ آ ف رومینس یش جی کے فیورٹ اداکار کنگ خان کہتے ہیں فلم۔۔جب تک ہے جان۔۔شائقین کو امیدوں سے بڑھ کر پسندآ ئے گی۔ فلم میں شاہ رخ نظر آ ئیں گے پہلی بار خوب رو کترینہ کیف کے مدمقابل۔۔۔ انوشکا شرما کے ساتھ شاہ رخ کی یہ دوسری فلم ہو گی۔۔
باربی ڈول کہتی ہیں یش جی کے ساتھ کام کر نے کا خواب فلم میں اداکاری کے جوہردکھا کے پورا ہوا۔ جب تک ہے جان۔۔تیرہ نومبر کوریلیز ہو گی۔