1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:17
پہلا گانا اٹھارہ سال کی عمر میں گایا،پریانکا
اے آر وائی - بالی وڈ ایکٹرس پرینکا چوپڑا کہتی ہیں بچپن سے ہی تھا گانے کا شوق اور اٹھارہ سال کی عمر میں پہلا گانا گایا۔
پرینکا چوپڑا کی فنی زندگی ماڈلنگ، مس ورلڈ، فلمی نگری میں ایکٹنگ اور اب گائیکی کی دنیا میں قدم تک ہے جاری و ساری اور کہاں تک جائیں گے ان کے قدم اور کن کن شعبوں میں پرینکا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی یہ تو شاید وہ خود بھی نہیں جانتیں لیکن کہتی ہیں کہ گانے کا تھا بچپن سے شوق جو نہیں ہوسکا اور سب سے پہلا گانا تامل فلم میں گایا جب وہ تھیں صرف اٹھارہ سال کی ۔
گانے ہو یا فلم پرینکا کے لئے زبان کوئی نہیں رکھتی کوئی معنی اسی لئے پرینکا کی آ نے والی فلم زنجیر میں وہ دو زبانیں ہندی اور تیلیگو بولتی نظر آ ئیں گی۔ آل راؤنڈر کہتی ہیں زبان کوئی بھی ہو اس میں ایکٹنگ بھی کی جاسکتی ہے اور سنگنگ بھی۔