1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:18
خواتین کی عزت پوجنے کی حد تک کی جانی چاہیئے،انیل کپور
اے آر وائی - بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور بھی صنف نازک کے گرویدہ نکلے کہتے ہیں خواتین کی عزت پوجنے کی حد تک کی جانی چاہئے۔
ماضی میں آ ج کے سپر ہیروز سلمان خان اور کنگ خان طرح مقبولیت حاصل کر نے والے انیل کپور کہتے ہیں ان کی زندگی ہے چار خواتین کے قابو میں اور وہ خواتین ہیں ان کی ماں ،بیوی اور دو بیٹیاں ۔۔ان چار خواتین کا کہا انیل کپور کی زندگی میں پتھر پر لکیر کی مانند درجہ رکھتا ہے جو یہ خواتین کہتی ہیں انیل وہ ہی کر تے ہیں ۔
انیل کا مانناہے کہ صنف نازک کو قدرت نے تمام تر خصوصیات کے ساتھ تخلیق کیا ہے دنیا میں بھی ان کی عزت پوجنے کی حد تک کی جانی چاہئے۔ اسی لئے وہ زندگی کی چار خواتین کو دیتے ہیں اہمیت اور کر تے ہیں ان کی عزت۔