2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:42
سالگرہ پر ملا ایشوریا کو فرانس کے سول ایوارڈ کا تحفہ
اے آر وائی - بالی ووڈ کی ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کو ملا انتالیسویں سالگرہ پرانوکھا تحفہ۔ من موہنی صورت اور خوبصورت انداز یہی ہے ایشوریا رائے کی پہچان۔ دوسال بعد فلموں میں واپسی کے بعد ایش کو اچھا ریسپونس مل رہا ہے۔
ابھیشک بچن بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ایش کی سالگرہ پر بےحد خوش ہیں اور انھوں نے فلم دھوم تھری سے بریک لےکر سالگرہ منانے کا فیصلہ کیاہے۔ سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے کو فرانس کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایشوریا کو یہ ایوارڈد وہزار نو میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن چندوجوہات کی بناء پر ملکہ حسن نے کردیا انکارتھا مگر اب یہ بہترین وقت ہے ۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان، ہالی ووڈاداکار جارج کلومی اور میرل اسٹریپ کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔